چوہدری نثار کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں فحاشی کی بڑھتی ہوئی شکایات کا نوٹس ، پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت

بدھ 26 نومبر 2014 22:37

چوہدری نثار کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں فحاشی کی بڑھتی ہوئی شکایات ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں فحاشی کی بڑھتی ہوئی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موجود گیسٹ ہاؤسز بالخصوص فیض آباد اور پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ کے علاقوں میں قائم ہوٹلوں اور سرائیوں کی سخت نگرانی کا حکم دیا ہے اس امر کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے خواتین کے بارے میں معلومات کی جائیں کہ وہ کس طرح پاکستان میں مقیم ہیں اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ چھاپوں یا تلاشی کے موقع پر چادر اور چار دیواری کے تحفظ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور نہ ہی کسی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کیاجائے ۔