پاکستان تحریک انصاف کاسربراہ غیرجمہوری حربے استعمال کررہاہے ، آفتاب احمدخان شیرپاو،

ملک پہلے ہی سے افراتفری کاشکارہے ،جس کومزیدغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،،اگرانتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تواس کے لئے فورم موجودہے وہاں جاکرجمہوری طریقے سے اپنی بات رکھیں ۔دھرنوں کاسلسلہ اسی طرح چلتارہاتوملک میں کوئی جمہوری حکومت چل نہیں پائے گی،میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاوٴنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاسربراہ غیرجمہوری حربے استعمال کررہاہے ،ملک پہلے ہی سے افراتفری کاشکارہے ،جس کومزیدغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،اگرانتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تواس کے لئے فورم موجودہے وہاں جاکرجمہوری طریقے سے اپنی بات رکھیں ۔

دھرنوں کاسلسلہ اسی طرح چلتارہاتوملک میں کوئی جمہوری حکومت چل نہیں پائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہربدھ کومیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجودعمران خان غیرجمہوری حربے استعمال کررہاہے جوکہ ملکی بقاء کیلئے نقصان دہ ہیں ،ملک پہلے ہی سے افراتفری کاشکارہے ،مزیدپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگرانتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تواس کیلئے قانونی وجمہوری راستے موجودہیں ،اس فورم پرجاکراپنی بات رکھیں اس طرح معاملات کودھرنوں کے ذریعے حل کرناجمہوریت کیلئے خطرناک ہے اگراس طرح یہ سلسلہ جاری رہاتوملک میں کوئی جمہوری حکومت نہ چل پائے گی