قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے سرکاری بل وفاقی ملازمین بینولا فنڈ بل اینڈ انشورنس گروپ بل 2013کی منظوری دیدی تھیلیسیمیا کے مریض کے بل کی وزارت کیڈ نے مخالفت کردی ،کمیٹی نے اس بل کے حوالے سے پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرلی
بدھ 26 نومبر 2014 22:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے سرکاری بل وفاقی ملازمین بینولا فنڈ بل اینڈ انشورنس گروپ بل 2013کی منظوری دیدی جبکہ ، تھیلیسیمیا کے مریض کے بل کی وزارت کیڈ نے مخالفت کردی جس پرکمیٹی نے اس بل کے حوالے سے پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا بل ہے اس لئے اس کو منظور کیا جائے گا۔
کمیٹی کا اجلاس چئیرمین رانامحمد حیات خان کی زیر صدارت بدھ کوپارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں مختلف بلوں کا جائزہ لیاگیا۔کمیٹی نے سرکاری بل وفاقی ملازمین بینولا فنڈ بل اینڈ انشورنس گروپ بل 2013کی منظوری دیدی۔ اس بل کی منظوری کے بعد ملازمین کے ورثا کو ملنے والی پنشن کی عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل ستر سال کی عمر میں قوت ہونے والے ملازم کے ورثاء کو پنشن اور دیگر مراعا ت نہیں ملتی تھیں۔
اس کے علاوہ بینولا فنڈ کے بورڈ میں وزارت لیبر سے ا یک ممبر ہوتا تھا اور اٹھارویں ترمیم کے تحت وزارت صوبوں کو منتقل ہوگئی۔ اب وزارت انسانی وسائل سے بورڈ کا ایک ممبر ہوگا۔ کمیٹی نے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا تھیلیسیمیا کے مریض کے بل کا بھی جائزہ لیا۔جس کے تحت تھیلیسیمیا کے مریض کے عزیز و اکارب کے بھی خون کے ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔وزارت کیڈ نے اس بل کی مخالفت کی اور بتایا کہ پمز کے علاوہ اس کا ٹیسٹ کسی اور ہسپتال میں نہیں ہو تا۔اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو یہ صرف اسلام آباد تک محدود ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ یہ بل صوبوں کے لئے بھی ہو۔اس سے بہت سے مسائل ہونگے۔ اس بل کا تفیصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔کمیٹی نے اس بل کے حوالے سے پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا بل ہے اس لئے اس کو منظور کیا جائے گا۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزیر کیڈ اور سیکرٹری کیڈ کو بھی طلب کر لیاہے۔کمیٹی نے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ کا نیشنل آئیر ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ بل2014کا بھی جائزہ لیا۔جس میں کہاگیا ہے کہ فضائی حادسوں کی صورت میں آزادانہ تحقیقات بورڈ تشکیل دیا جائے۔ سیکرٹری سو ل ایوی ایشن اتھارٹی محمد علی گردیذی نے بتایا کہ سول ایوی ایشن پالیسی وفاقی کابینہ کومنظوری کے لئے بھجوائی ہوئی ہے۔جو ایک ماہ تک منظور ہو جائے گی۔اس میں یہ ایجنڈہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ریگولیٹری امور سول ایوای ایشن کے پاس رہنے دئے جائیں انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ فضائی حادثے کا سکا ر ہونے والوں کو معاوضہ دینے کے حوالے سے بل پہلے ہی پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے۔کمیٹی نے بل کو ایک ماہ کے لئے موخر کر دی ۔ کمیٹی نے بوجھا ائیرلائن کے حادثے کی رپورٹ ابھی تک منظر عام نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیاجس پر سول ایوی ایشنکے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ رپورٹ منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی ہے وہاں سے منظوری کے بعد ویب سائیڈ پر آویزاں کر دی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.