Live Updates

30 نومبر کو ریڈ زون کراس کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا‘ ماروی میمن ،

‘ عمران خان کی حکومت کو کمزور کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوں گی ،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو ریڈ زون کراس کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا‘ عمران خان کی حکومت کو کمزور کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کو ڈی چوک کے علاوہ کسی اور مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران جلسیاں کر رہے ہیں‘ ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت نہیں ہیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ عمران خان بڑی باتیں کر رہے ہیں جس سے سیاسی ماحول خراب ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ 30 نومبر کی عمران خان کی کال پر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ماحول کو خراب کرنا مناسب نہیں ہے اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار متاثر ہو رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات