Live Updates

عمران خان ڈی چوک میں بیٹھ کر عبرت کا نشان بن گئے ،میڈیا 30نومبر کے جلسے کو اہمیت نہ دے ، مولانا فضل الرحمن

بدھ 26 نومبر 2014 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ڈی چوک میں بیٹھ کر عبرت کا نشان بن گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 30 نومبر کے جلسہ کو میڈیا نے اہمیت دی ہوئی ہے میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے تین ماہ کے دھرنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی‘ عمران سیاسی بیان عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لئے دیتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات