شیخ رشید بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قابض ہیں‘ چیئرمین وقف املاک بورڈ،
کرائے کی مد میں ادائیگی کا نوٹس جاری ،ادائیگی تک عمران خان کنٹینر پر نہ آنے دیں ‘ صدیق الفاروق
بدھ 26 نومبر 2014 22:27
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد لال حویلی سے ملحقہ بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قابض ہیں ، کرائے کی مد میں ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے ملحقہ بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے۔
اس پراپرٹی میں ایک ہال اور چھ کمرے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔ صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عدل و انصاف کی بات کرتے ہیں ،شیخ رشید جب تک لاکھوں روپے کا کرایہ ادا نہیں کرتے اور املاک نہیں چھوڑتے انہیں جلسوں میں کنٹینر پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کے ساتھ نہ آئیں تو یہ مسئلہ جلد حل کرا لیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.