انوشہ رحمن سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ،

بر طانوی حکومت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے وزارت کے ساتھ رابطے میں ہے ،وزیر مملکت ، تعلیم، سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور سائبر کرائمز پر کنٹرول کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا برطانوی ہا ئی کمشنر

بدھ 26 نومبر 2014 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہاہے کہ طانوی حکومت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے وزارت کے ساتھ رابطے میں ہے۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے بدھ کو یہاں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا جائزہ لیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے آئی سی ٹی سیکٹر میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس خوشگوار تعلقات ہیں اور برطانوی حکومت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے وزارت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت وزارت اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے پاکستان کی عوام کی بہبود بالخصوص کم ترقی یافتہ علاقوں میں اطلاعاتی مواصلاتی ٹیکنالوجیز، ٹیلی سینٹرز، ٹیکنالوجیکل پارکس، آئی ٹی کے شعبہ کی جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کے ذریعے ملک کی ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ہائی کمشنر نے ملک کو ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے حکومت پاکستان کی کمٹمنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ آئی سی ٹی سمیت مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم، سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور سائبر کرائمز پر کنٹرول کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :