وانا میں گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد

بدھ 26 نومبر 2014 22:20

وانا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)جنوبی وزیرستان وانا میں گزشتہ دو دنو ں سے گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد ۔پولیٹکل حکام کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں تحصیل برمل میں دین محمد گنگی خیل اور انور والد ظاہرشاہ توجئے خیل کی گولیوں سے چھلنی اور تشدذدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مذ کورہ دونوں افراد کو پہلے بندوق کی نوک پر کالے شیشوں کی گاڑیوں میں اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیئے گئے تھے جوکہ دو دو دنوں کے دونوں کی گولیوں سے چلنی لاشیں تحصیل برمل کے علاقے زالئی ایریا اور زوبہ پہاڑ سے برآمد ہوئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں کافی خوف وہراس پھیل گیا ہے۔