کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 82 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

بدھ 26 نومبر 2014 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 82 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93 مختلف کارروائیوں اور 3 پولیس مقابلوں کے بعد 82 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 3 قاتل، 1 دہشت گرد، 1 بھتہ خور، 6 ڈکیت، 14 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 10 منشیات فروش، 8 مفرور اور 39 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 14 ٹی ٹی پستول، 25 گرام ہیروئن، 2970 گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :