وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے کشمور اور قمبر میں اغوا ہونیوالے 10 افراد کا سختی سے نوٹس لیکرآئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کی ہدایت کردی

بدھ 26 نومبر 2014 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کشمور میں اغوا کی حالیہ وارداتوں ہوئی اپنی پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایت کی ہے کہ کشمورسے اغوا ہونے والے 7 افراد کی فوری بازیابی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے قمبر شہدادکوٹ سے اغواء ہونے والے 3 افراد کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کے قمبر شھدادکوٹ ضلعی میں امن امان کی صورتحال کو مکمل کنٹرول کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایت کی ہے کہ اقیلیتوں سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ہدایت کی ہے کہ قمبر اور کشمور اضلاع میں جاری پولیس آپریشن کی نگرانی وہ خود کریں اور وزیر اعلیٰ ھاؤس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔