وزیر اعظم نواز شریف بند گلی میں نہ جائیں ،امیرسنی تحریک بلا ل سلیم قادری

بدھ 26 نومبر 2014 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سنی تحریک کے شہید قائد وبانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے مرکزی امیر سنی تحریک بلال سلیم قادری نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے مشیروں کے کہنے پر بند گلی میں نہ جائیں حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے حکومتی اقدامات اور بیانا ت سے حالات گشیدگی کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانو ں کوموجودہ صورتحال ایسے اقدامات سے گریز کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ملک میں انتشار بر پا ہو دریں اثنا بلال سلیم قادری نے کورنگی کراسنگ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس وین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہونے کہا کہ شہر قائد میں دہشت گردوں کے واقعات میں کمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :