لاہور ہائیکورٹ نے پرندوں کے شکار کیلئے جاری 29 لائسنس معطل کر دیئے

بدھ 26 نومبر 2014 22:02

لاہور ہائیکورٹ نے پرندوں کے شکار کیلئے جاری 29 لائسنس معطل کر دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف عرب ممالک کے حکمرانوں اور اہم شاہی شخصیات کو جاری کئے جانے والے پرندوں کے شکار کے 29 لائسنس فوری طور پر معطل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لائسنس ایک شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر معطل کءگئے ہیں اور 27نومبر کو وزارت خارجہ سے اس معاملے پر تفصیلی جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔ دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ یہ لائسنس عرب شہزادوں کو غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے ہیں جس سے نایاب پرندوں کی نسلیں ختم ہونے کے خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :