موبی لنک کسٹمرکنیکٹ ایکسپو کراچی میں اختتام پذیرہوگیا

بدھ 26 نومبر 2014 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) موبی لنک کی کاروباری مصنوعات، خدمات اورآفرزپورٹ فولیو کی ایکسپو کیلئے منعقدہ دوروزہ موبی لنک کسٹمر کنیکٹ ایکسپوبدھ کویہاں مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوگیاجو پورے پاکستان میں منعقدکئے جانیوالے نمائشوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔یہ ایونٹ موبی لنک کاروباری صارفین کو موبی لنک B2B سلوشنز کے حوالے سے ابتدائی معلومات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت منعقد کیا گیا ۔

ایکسپومیں موبی لنک بزنس سروس ڈویژن نے مصنوعات، انٹرنیشنل پراڈکٹس ، کسٹمر پورٹل، ون کارڈ اینڈ فکسڈ، وائس اورموبائل ڈیٹا سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ موبی لنک بزنس ٹیم کے ہمراہ بریک آوٴٹ سیشن میں سروس سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ایکسپومیں موبی لنک کے صدر اور سی ای او جیفری ہیڈ برگ نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بی ایس ڈی کے نائب صدر اظفر منظورنے ایکسپو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری خدمات موبی لنک کی بنیادی ترجیہات میں سے ایک ہے ۔

کسٹمر کنیکٹ کی ایکسپو کاروباری شعبے سے متعلق افراد کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے موبی لنک کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے ۔موبی لنک اپنے بزنس کسٹمرز کے ساتھ باہمی تعلقات قائم کرنے میں یقین رکھتا ہے تاکہ انھیں اپنی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مقررکردہ ، سستے اورجدید سلوشنزفراہم کرسکے۔ مجھے یقین ہے کہ موبی لنک اپنے کسٹمرزکے ساتھ خدمات کے تازہ ترین پورٹ فولیوکے تبادلے اوراس ایکسپو کے ذریعے اپنے صارفین کے لیے مناسب سلوشنز متعارف کروائیں گے۔

ان ایکسپو ز نے کسٹمرکے سوالات کو سمجھنے اورانھیں حل کرنے ،نئے خیالات کوسامنے لانے اوربزنسزکواپنی صلاحیت کے ادراک میں معاونت کیلئے جدید نقطہ نظر کو ترقی دینے کیلئے ایک مضبوط اور مثبت سوچ کے حامل پلیٹ فارم کے طور پر خدمت کا موقع فراہم کیا ہے ۔ موبی لنک کی کاروباری ٹیم نے برسوں پرمحیط صنعتی تجربے اوربہترین طریقوں کے ذریعے تاجر برادری کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔کسٹمر کنیکٹ ایونٹس کا موجودہ سلسلہ گوجرانوالہ اور لاہور میں رواں مہینے کے اوائل میں شروع کردہ ایکسپو سے ہوا۔ موبی لنک اس قسم کا ایکسپو ،موبی لنک بزنس کنیکٹ 2014 کے اختتام پذیرہونے کی مہم سے قبل دسمبر میں اسلام آباد میں بھی منعقد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :