محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی سے مشابہ یونیفارم پہننے پر پابندی لگادی

بدھ 26 نومبر 2014 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی سے مشابہ یونیفارم پہننے پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی سے تعلق رکھنے والے گارڈز پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے کسی بھی ادارے سے مشابہہ وردی نہیں پہنیں گے۔ سیکیورٹی گارڈز کو اپنے پاس موجود اسلحے کے لائسنس کی اپنے ادارے کے اعلی افسر سے تصدیق شدہ کاپی بھی رکھنا ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف علاقے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :