سوشل سیکورٹی پنجاب کے ملازمین نے پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج ‘ تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ

بدھ 26 نومبر 2014 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سوشل سیکورٹی پنجاب کے ملازمین نے پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج ‘ تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

سوشل سیکورٹی پنجاب کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو پانچ ماہ قبل ادارے نے ویلفیئر بورڈ میں منتقل کر دیا اس کے بعد یہ سرخ فیتے کی نظر ہو گئے اب ان ملازمین کی صورتحال یہ ہے یہ اِدھر کے رہے نہ ادھر کے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ دفتر جا رہے ہیں اور کام بھی کر رہے ہیں مگر تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ویلفیئر بورڈ ہمیں ملازم ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے احتجاجی ملازمین کو مذاکرات کے لئے بلا لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ معاملات طے ہوتے ہیں یا پھر احتجاج جاری رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :