حکومت پنشنرز کی سہولت کیلئے پینشن کی ادائیگی ایزی پیسہ اور اے ٹی ایم مشین کے ذریعے دینے پر غور شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، پنشنرز کی سہولت کیلئے تمام بینک کو ہدایت جاری کر دی ہیں ۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

بدھ 26 نومبر 2014 21:44

حکومت پنشنرز کی سہولت کیلئے پینشن کی ادائیگی ایزی پیسہ اور اے ٹی ایم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا ہے کہ حکومت پنشنرز کی سہولت کیلئے پینشن کی ادائیگی ایزی پیسہ اور اے ٹی ایم مشین کے ذریعے دینے پر غور شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خالدہ منصور کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پنشنرز کی سہولت کیلئے تمام بینک کو ہدایت جاری کر دی ، یہ بینک پنشنرز ادا کریں گے اور یہ چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نکلوا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینشنرز کی ریٹائرمنٹ کے دو ماہ کے اندر پنشنرز دستاویزات تیار کئے جاتے ہیں اور انہیں پنشن ملنا شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنشنرز کو ایزی پیسہ کے ذریعے پنشن دینے کا سوچ رہی ہے

متعلقہ عنوان :