وفاقی پولیس نے گولڑہ روڈو دیگر پوش سیکٹروں میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں

بدھ 26 نومبر 2014 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے گولڑہ روڈ اور دیگر پوش سیکٹروں میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو اطلاع ملی تھی کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹروں جن میں جی ٹین،جی نائن،جی الیون،جی 13،اور گولڑہ روڈ اور اس سے محلقہ سیکٹروں میں بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی تعداد کرائے کے بنگلوں میں رہائش پزیر ہیں جن کے پاس پاکستان میں رہنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں جس پر اسلام آباد پولیس اور احساس اداروں نے ان سیکٹروں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ48گھنٹوں میں کیا جائے گا جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :