Live Updates

تحریک انصاف 30 نومبر کے جلسے سے کونسا تیر مارلے گی‘ اب بھی کچھ نہیں ہوگا ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 21:30

تحریک انصاف 30 نومبر کے جلسے سے کونسا تیر مارلے گی‘ اب بھی کچھ نہیں ہوگا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 30 نومبر کے جلسے سے کونسا تیر مارلے گی‘ اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان تین ماہ سے دھرنے پر بیٹھ کر لوگوں کیلئے عبرت کا نشان بن گئے ہیں اب کوئی بھی آئندہ دھرنے کا نام نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز بیانات اور نعروں سے لوگوں کو متوجہ کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دھرنے سے اب کچھ نہیں ہوگا اور وہ اب کونسا تیر مار لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات