ظلم کے بادل کتنے بھی گہرے کیوں نہ ہو سچائی کی کرن کو پھیلنے سے روک نہیں سکتے،ملک کے مظلوم عوام الطاف حسین کو مسیحا مانتے ہیں اور حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں،

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 21:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری نے کہا ہے کہ ظلم کے بادل کتنے بھی گہرے کیوں نہ ہو سچائی کی کرن کو پھیلنے سے روک نہیں سکتے،ملک کے مظلوم عوام الطاف حسین کو مسیحا مانتے ہیں اور حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں۔وہ بدھ کو سیکٹر اے میں منعقد ہونے والے بزرگوں اور معززین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ،سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران سمیت علاقے بزرگوں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے مظلوم عوام الطاف حسین کو مسیحا مانتے ہیں اور حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مسلمانوں کے کیلئے الگ اسلامی ریاست کے تصور کو عملی جامعہ پہنایا اور آج ہم بانیان پاکستان کی اولادیں الطاف حسین کی قیادت میں ملک پر قابض جاگیردار ووڈیرے اور سرمایہ دار کے ظلم وستم سے نجات دلائیں گے ‘اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کی مظلوم و محکوم عوام کو وہ مقام دلانا چاہتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر انسان کا جائز حق ہے‘ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کو مضبوط اور غریب و متوسط طبقے کی مظلوم عوام کو خوشحال بنا نے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور ملک کے مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ‘انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے فکر وفلسفے اور نظریئے کی تبلیغ کرکے ہمیں اپنا قومی فرض ادا کرنا ہے۔