Live Updates

تحریک انصاف نے وعدے کی پاسداری کی تو کچھ بھی نہیں ہوگا،بلیغ الرحمان،

قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو ایکشن ہوگا، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ 30نومبر کے جلسے سے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں،تحریک انصاف نے وعدے کی پاسداری کی تو کچھ بھی نہیں ہوگا،اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے بھی قوم و حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریڈزون کو کراس نہیں کریں گے لیکن انہوں نے ریڈزون کراس کیا اور قانون ہاتھ میں لیا لیکن حکومت نے تب صبر سے کام لیا تھا تاہم اس بار 30نومبر کو اگر تحریک انصاف کی جانب سے وعدوں کی پاسداری نہ کی گئی تو ان کیخلاف ایکشن ہوگا اور حکومت چاہتی ہے کہ معمولات زندگی 30نومبر کا جلسہ متاثر نہ کرے ۔

۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :