Live Updates

حکومت نے پی ٹی آئی کے 30 نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے راہنماؤں ووکرروں پر پولیس کے زریعے چھاپے اور حراساں کرنا شروع کردیاہے،جھوٹے مقدمے قائم کرکے پی ٹی آئی کی قیادت و کارکنوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں ۔ جمہوریت کے دور میں ایسا نہیں ہوتا، پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماوں کی پریس کانفرنس

بدھ 26 نومبر 2014 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماکرنل (ر) محمدیونس،علی اعوان ، ایم این اے نفیسہ خٹک، پی ٹی آئی لائزرٹیم کے سربراہ نیازاللہ خان نیازی ولیگل ٹیم کے ممبر ایڈوکیٹ وقاص ملک ،ایڈوکیٹ اعظم نیازی ،راجہ آفتاب نے مشترکہ پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے 30 نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے راہنماؤں ووکرروں پر پولیس کے زریعے چھاپے اور حراساں کرنا شروع کردیاہے ۔

جھوٹے مقدمے قائم کرکے پی ٹی آئی کی قیادت و کارکنوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں ۔ جمہوریت کے دور میں ایسا نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے 30 نومبرکا جلسہ پار لیمنٹ کے سامنے جہاں پر آذادی مارچ دھرنا جاری ہے وہاں پر ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت کے کہنے پر جلسے کا مقام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کے قانون میں کہیں درج نہیں ہے کہ ریڈزون میں جلسہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ پی ٹی آئی پرامن جلسے کی حکومت کو گارنٹی دیتی ہے لیکن حکومت نے پولیس کے زریعے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کرنے سے باز نہ آئی اور 30 نومبر کو جوکچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسے کے موقع پر پی ٹی آئی کی قیادت و کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر راہنما و سابق صدر ایڈوکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کی سربراہی میں وکلاء کی قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

لیگل ٹیم میں ایڈوکیٹ ملک وقاص ، ایڈوکیٹ شیعب شاہین،ایڈوکیٹ راجہ آفتاب ،ایڈوکیت ر اشد حنیف شامل ہیں ۔ قانونی ٹیم 30 نومبر کے جلسے میں پولیس کی جانب سے متوقع گرفتار یوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت نے بنائی ہے ۔ نیاز االلہ نیازی نے کہا پی ٹی آئی کی وکلاء ٹیم جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد کی اعلی عدالتوں اور ماتحت عدالتوں میں گرفتار ہونے والے کارکنوں ،پی ٹی آئی کے قائدین کے لیے ہر سطح پر کام کرے گی۔

حکومت نے 30 نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے کوئی بھی حربہ استعمال کیا تو پی ٹی آئی کی وکلاء ٹیم اس کا سامنا کرے گی۔ حکومت نے خوفزدہ ہوکر پی ٹی وی حملہ کیس کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء کو بھی حراساں کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے و الے وکلاء کے پی ٹی وی حملہ کیس میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے جار ہے ہیں ۔ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات