کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کو نظریاتی و فکری طور پرنقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،

پاکستان میں سیکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بیرونی قوتیں بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں، پروفیسر حافظ محمد سعید

بدھ 26 نومبر 2014 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی ہدایات پرانتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔4، 5دسمبرکو مینار پاکستان ہونے والے اجتماع کے سلسلہ میں وکلا ء، اساتذہ ،طلباء و تاجر تنظیموں سے بھی ملاقاتیں کرکے انہیں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کو نظریاتی و فکری طور پرنقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پاکستان میں سیکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بیرونی قوتیں بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں۔فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعةالدعوة کے اجتماع کا مقصد ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا اورنظریہ پاکستان کے احیاء کی تحریک کو منظم کرنا ہے۔

علماء کرام قوم کی رہنمائی اور بیرونی قوتوں کی سازشوں کے توڑ کا فریضہ سرانجام دیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ تحریک شروع کی گئی ہے۔بھارت و امریکہ کے تنخواہ دار کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

یہ ملک لاالہ الااللہ کی بنیاد پر لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دیکرحاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ آج اسی نظریاتی ملک میں ہندوؤانہ رسوم و رواج کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔یہ انتہائی افسوسناک بات اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروں پر مسلط ہیں اورمنظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔

قوم کو متحد و بیدار کر کے ان سازشوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کو بھی چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ فرقہ واریت نے امت کے وجود کو پارہ پارہ کر کے رکھ دیا ہے۔ مسلمان قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوں ہوجائیں تو جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین میں کوئی فرقہ نہیں تھا آج بھی باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔اس کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو نظریاتی اورفکری طور پر زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایاجائے۔ معاشی مسائل کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہمیں ان سازشوں سے بھی کسی صورت بے خبر نہیں رہناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کی کرنے کی ضرورت ہے۔

جب پاکستان بنا تھا تو پوری قوم پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کے نعرہ پر متحد ہو ئی جس سے فرقہ واریت ختم ہو گئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔اس وقت بھی جب وطن عزیز پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ لوگوں میں شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے اور مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔انہیں یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ جب تک ہم پاکستان کے اسی بنیادی نظریہ پر ایک بار پھر سے عمل پیرا نہیں ہوں گے ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :