پولیو ورکرز پر حملے وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی ہے،پاکستان عوامی تحریک،
قرضہ کے عوض بچیوں کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے
بدھ 26 نومبر 2014 21:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملہ اور 4شہریوں کی اموات وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، پولیو ورکرز پر حملے آئندہ نسلوں پر حملے ہیں، یہ ناپاک کارروائیاں کرنے والے دہشتگرد اور صحت عامہ کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں برح طرح ناکام ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو کے پھیلاؤ کے حوالہ سے پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے اور پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد ہو چکی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ حکمران خود ہیں جو پولیو ورکرز پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور اس حوالے سے ضروری اقدامات نہیں کررہے،رہنماؤں نے سندھ میں 24 بچیوں کی قرضہ کے عوض فروخت کے انسانیت سوز واقعہ پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف، قانون نام کی کوئی چیز ہوتی تو انسانیت سوز واقعات دیکھنے کو نہ ملتے، رہنماؤں نے مذکورہ واقعہ میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.