Live Updates

احسن رشید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عمران خان

بدھ 26 نومبر 2014 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبرمرحوم احسن رشید کے جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احسن رشید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے تحریک انصاف کی مشکل ترین وقت میں خدمت کی اور شوکت خانم ہسپتال کی بھی بھرپور مدد کی ، 97 ء میں جب (ن) لیگ نے ہسپتال کی کردار کشی کی تو ہسپتال بند ہونے کے قریب تھا تو احسن رشید نے جدہ میں ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کی جس سے ہسپتال دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا ، ہسپتال بنانے اور پارٹی کی بنیاد میں ان کا اہم کردارتھا، وہ گذشتہ آٹھ سال سے کینسر کی بیماری سے لڑرہے تھے ، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پہلے دھاندلی کرتی ہے پھر وہ انصاف مانگنے پر تمام دروازے بند کر دیتی ہے ، اگرکے پی کے میں دھاندلی ہوتی تو اس کی کھلم کھلا تحقیقات کرواتے ، نوازشریف کی حسنی مبارک پالیسی زیادہ دیر نہیں چلے گی ، جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لیں ، تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان نے کہاکہ محمدزبیر چیئرمین نج کاری کمیشن کی خاطر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے، جہانگیر ترین کے اوپر انگلی اٹھانے پرا نہیں شرم کرنی چاہئے ، محمد زبیرکو شریف خاندان کے خلاف ثبوت نظر نہیں آتے جن کے بیٹے جیٹ طیاروں میں سیرکرتے ہیں ، شریف فیملی نے شوگر ملوں میں کتنا ٹیکس دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :