چنیوٹ،کیمکل نے دریائی پانی کو گندالا کردیا

بدھ 26 نومبر 2014 21:12

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) بااثر افراد اور ملز مالکان کی طرف سے دریائے چناب میں گندا پانی چھوڑنے کی وجہ سے دریائے چناب ایک غلیظ جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا ہے کیمکلز سے پانی زہریلا ہوگیا ہے اور اس وجہ سے آبی حیات کا وجود مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے وہی دوسری طرف دریا کے کنارے بسنے والی آبادیوں کے مکینوں کی زندگی بھی دو بھرہوتی جارہی ہے جبکہ روزانہ دریا کے کناروں کے قریب چرنے والے مویشی جنکی تعداد ہزاروں کے حساب سے مختلف امراض کا شکارہورہے ہیں اس سنگین صورتحال پر کوئی بھی متعلقہ ادارہ کاروائی کرنے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے نائب صدر حاجی محمد جمیل فخری اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عرفان طفیل نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قریبی فیکٹریوں اور ملزکے غلیظ کیمکل زدہ پانی کو دریائے چناب میں چھوڑا جارہاہے جو کہ ویسے ہی غیر قانونی ہے ملز، فیکٹریوں کو اپنے نکاسی آب کا خود انتظام کرنا ہوتا ہے لیکن وہ متعلقہ اداروں کی سرپرستی سے دریائے چناب کو کالے اور بدبو دار پانی کے جوہڑ میں تبدیل کررہے ہیں جس سے آبی حیات مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں جبکہ دوسری طرف قریبی آبادیوں کے رہائشی اور جانور وں میں مختلف قسم کی وبائی امراض پھیل رہی ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دریا کے حسن کو برباد کرکے اپنے مفادات اور جیبیں بھرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے وگرنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :