گورنر پنجاب اٹھائیس نومبر کو چنیوٹ آئیں گے

بدھ 26 نومبر 2014 21:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) چنیوٹ ایجوکیشن سکالر شپ سوسائٹی کے سربراہ ایس ایم منیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پانی خدا کی نعمت ہے اور چنیوٹ ایجوکیشنل سکالر شپ سوسائٹی کی طرف سے مختلف سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں جن کی افتتاحی تقریب کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اٹھائیس نومبر کو چنیوٹ آئیں گے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر چیرمین آل پاکستان رائس ایکسپوٹر چوہدری مسعود اقبال ،میاں انواراحمد چیرمین ٹاٹا فارمرسمیت دیگر اہم شخصیات بھی ہونگیں ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ ہماری سوسائٹی اور چوہدری مسعود اقبال مل کر ضلع بھر کے سکولوں میں یہ مہم جاری رکھتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :