Live Updates

کراچی، تحریک انصاف سندھ پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی اور خود ساختہ عہدے اور متوازی تنظیم کا اعلان کرنے والے رہنماؤں کی بنیاد ی رکنیت معطل کردی

بدھ 26 نومبر 2014 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی کمیٹی کی سفارش اور متفقہ قرارداد کی روشنی میں پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے اور خود ساختہ عہدے اور متوازی تنظیم کا اعلان کرنے والے کراچی کے رہنماؤں اشرف قریشی ، شیرین خان اور دیگر رہنماؤں کی بنیاد ی رکنیت معطل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ رہنماؤں کو خود ساختہ عہدوں کا اعلان کرنے سے متعلق پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے تاہم انہوں نے کسی نوٹس کا جواب دینے کے بجائے وہ مسلسل خود ساختہ عہدے کو میڈیا اور پارٹی میں استعمال کرتے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے مذکورہ رہنما پارٹی قیادت کے خلاف خود ساختہ متوازی عہدوں کے اعلان کے ساتھ ساتھ پارٹی تنظیم میں بھی مسلسل مداخلت اور خود کو کراچی کا صدر متعارف کرارہے تھے۔ واضح رہے کہ کراچی کے صدر انجینئر نجیب ہارون ہیں جو کہ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر بھی ہیں جنہیں چیئرمین عمران خان نے کراچی کے صدر کی اضافی ذمہ داری کے لیے نامزد کیا تھا ۔ #

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات