شہدادپور ،سکھرایکسپریس کوبم سے اڑانے کی کوشش ناکام ،انجن کے شیشے چکنا چور،

ٹریک پر 6فٹ چوڑاگھڑا،سیمنٹ سیلپرمکمل تباہ،دھماکے کی آوازدور تک سنی گئی

بدھ 26 نومبر 2014 20:49

شہدادپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) شہدادپورکے قریب سکھرسے کراچی جانے والی سکھرایکسپریس کوبم سے اڑانے کی کوشش ناکام ریلوے انجن کے شیشے چکناچور،ریلوے سے ٹریک اندر6فٹ چوڑاگھڑا،سیمنٹ کے سیلپرمکمل تباہ،دھماکے کی آوازدوردور تک سنی گئی۔پولیس ریلوے کے عملاء میڈیا بم ڈسپوزل عملہ پہنچ گیا۔تین گھنٹے تک ٹریک معطل۔دیگرگاڑیوں کوشہدادپور۔

نوابشاہ۔ٹنڈوآدروکاگیا۔مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کے درمیانی شب کورات 3بجے شہدادپورکے قریب بیرانی ریلوے پھاٹک سے ایک کلومیٹر دو252/7کلومیٹرکے مقام پرڈاؤن ریلوے ٹریفک پرسکھرسے کراچی جانے والی ٹرین جب پھنچی توریلوے انجن کے آگ ایک زورداررہی جس کے باعث پوری ٹرین ہل گئی تاہم ڈرائیورنے احتیاط کے ساتھ گاڑی نکال کرکنٹرول کوپیغام دیا۔

(جاری ہے)

دہماکہ اتنا زوردارتھا کہ اس کی آوازمیلوں دوردورتک سنائی گئی،اطلاع پر ڈی ایس پی شہداد پوراشتیاق احمدآرائیں۔ریس ایچ اوشہدادپورریاض احمدبھٹو نے مسلسل ایک گھنٹے کی تلاش کے بعدریلوے ٹریک پردھماکے کی جگہ پھنچے جہاں پر قاضی شمس الدین اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کامعانہ کیا۔بعدازاں بم اسکواڈ کی ٹیم اورمیڈیا بھی پہنچ گئی۔دھماکے کی جگہ 6فٹ گہرا اور8فٹ چوڑاگڑھابن گیا۔جہاں پرسیمنٹ کے 2سلپیر مکمل تباہ ہرگئے 4کوسخت نقصان پہنچا۔3گھنٹے کے بعدریلوے ٹریک بحال کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا۔جبکہ اس وقت میں شہداد پورنوابشاہ،ٹنڈوآدم میں مختلف گاڑیوں کوروک دیاگیا۔آخری اطلاع ہے کہ نامعلوم ملزمان خلاف بم دھماکے کامقدمہ درج کیاگیا۔