Live Updates

عمران خان تقریروں میں پاکستانی کلچر اور اقدار پامال کرتے ہیں ‘ڈاکٹر آصف کرمانی،

دھرنوں اور منفی سیاست نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا‘ پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیر اعظم

بدھ 26 نومبر 2014 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیراعظم ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دھرنوں اور منفی سیاست نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، عوام پاکستان بگاڑنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری نے کہا کہ ایک طرف پاکستان بنانے والی جماعت اور دوسری طرف پاکستان کو بگاڑنے والی جماعت ہے انشاء اللہ فتح پاکستان بنانے والی جماعت کی ہوگی کیونکہ عوام پاکستان بگاڑنے والوں کو دل سے ناپسند کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں پاکستانی کلچر اور اقدار کو پامال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :