وزیراعلی کی ہدایت پر ڈی سی او لاہور اور ایپکا عہدیداران کے مابین مذاکرات ،

مذاکرات میں ایپکا کے بعض مطالبات منظور ، دیگر مطالبات چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں پیش کئے جائینگے

بدھ 26 نومبر 2014 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز مال روڈاسمبلی ہال کے سامنے دھرنے کے بعدوزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی او لاہور اور ایپکا کے عہدیداران جن میں سینئر نائب صدرایپکا بنارس خان جدون ،خالد جاوید سنگھیڑا ، افضل گورایہ ، صفدرحسین ، ضیاء اللہ چوہدری کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں ایپکا کے بعض مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا جبکہ باقی مطالبات کی منظوری کے لیے ڈی سی او نے تحریری طورپر یقین دہانی کرائی کہ آج ( جمعرات ) آپ کے مذاکرات چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی جس میں سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری ریگولیشن اور سیکرٹری ہاؤسنگ موجود ہونگے ،جس میں آپ کے مطالبات کا جائزہ لیاجائے گا ۔سینئر نائب صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بنارس خان جدون نے بتایاکہ ایپکا کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور اگر ہمارے تمام مطالبات کو تسلیم نہ کیاگیا تو ہم اپنے احتجاج کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :