پاکستان میں قتال فی سبیل اللہ کے نام پر بے گناہوں کے گلے کاٹے جاتے ہیں ‘ صاحبزادہ حامد رضا ،

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 20:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ․چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں قتال فی سبیل اللہ کے نام پر بے گناہوں کے گلے کاٹے جاتے ہیں ،قتال کو انتخابی سیاست کا متبادل قرار دینا انتہا پسندی ہے،تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان کی گرفتاریاں بند کی جائیں ،عوام کی حفاظت کے نام پر سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ غیر جمہوری رویہ ہے ،حکومتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات حالات خراب کررہے ہیں ،حکمرانوں کا غرور انہیں لے ڈوبے گا،سیاسی جلسے جلوسوں سے جمہوریت کو نہیں نا اہل حکمرانوں کی بادشاہت کو خطرہ ہے،حکمران سیاسی وسائل اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کررہے ہیں ،پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے ،عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے،حکومت اپنی بے تدبیری اور بد معاشی سے محاذ آرائی کا ماحول بنارہی ہے،بے رحم احتساب پوری قوم کا متفقہ مطالبہ بن چکاہے،ہمارے حکمران امریکہ اور مغرب کے غلام ہیں ،ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت کمزور ہوتی جارہی ہے،کاشت کار حکومت کی استحصالی پالیسیوں سے نالاں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی تنظیم نو اور رکنیت سازی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔حکومت کو دہشتگردوں کے معاملے میں مصلحتوں کو چھوڑنا ہوگا۔دہشتگردی نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روک رکھا ہے۔حکمرانوں نے دہشتگردوں کے ہمدروں کو گود میں بٹھا رکھا ہے۔حکومت تحریک انصاف کو 30نومبر کے جلسے کیلئے فری ہینڈ دے اور سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے۔اجلاس میں مفتی محمد سعید رضوی،میاں فہیم اختر ،ملک بخش الٰہی ،مفتی رمضان جامی ، رانا عمران سلطان و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :