مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کی تحقیقات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان ،

19اگست کو ضلعی، 2جنوری کو تحصیل سطح پر اور 27فروری کو اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا ،مولانا عبد الغفور حیدری

بدھ 26 نومبر 2014 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )نے مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کی تحقیقات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں دھرنا بھی دے سکتے ہیں مولانا فضل الرحمان پرکوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی کئی ہفتے بعد بھی تحقیقات ہوئیں اور نہ ملزمان کی نشاندہی ہوسکی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ف اس کے خلاف 5دسمبر کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے کریگی، 19اگست کو ضلعی، 2جنوری کو تحصیل سطح پر اور 27فروری کو اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اسلام آباد میں دھرنا بھی دے سکتے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے مولانا فضل الرحمان کی ذات کو کس جرم میں نشانہ بنایا جارہا ہے، جے یو ائی کا وفد وزیر اعظم سے جلد دوبارہ ملاقات کریگا۔

متعلقہ عنوان :