وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسروں اور اہلکاروں نے پندرہ روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا،

اہلکاروں کا غیر قانونی مجمع منتشر کرنے کی تربیت کا مظاہرہ

بدھ 26 نومبر 2014 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسروں اور اہلکاروں نے پندرہ روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا۔ اہلکاروں نے غیر قانونی مجمع منتشر کرنے کی تربیت کا مظاہرہ کیا۔بدھ کو پولیس کالج سہالہ میں پولیس افسروں، اہلکاروں کو مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے اور صورت حال پر قابو پانے کے حوالے سے پندرہ روزہ تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

زیر تربیت پولیس افسروں اور جوانوں نے غیر قانونی مجمع منتشر کرنے کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا جس میں پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شمولیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ غیر قانونی اجتماع منشتر کرنے کی تربیت اہم قدم ہے سب سے پہلے نظم و ضبط بہت ضروری ہے۔ اتحاد، تنظیم اور ایمان پر چل کر ملک کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ شجاع خانزادہ نے کہا کہ پولیس میں شفاف بھرتیاں کی ہیں -

متعلقہ عنوان :