کالاباغ ڈیم کے مخصوص مخالفین اور پاکستان کے عوام اکٹھے نہیں چل سکتے: انجینئر شمس الملک ،
5فیصد سے بھی کم ووٹ لینے والوں کو پورے پختونخواہ کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں، ڈیم کے مخالفین عوام کو جوابدہ ہوں گے جن کی وجہ سے وہ 192ارب روپے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں، سابق چیئرمین واپڈا
بدھ 26 نومبر 2014 20:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) جن لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کالاباغ ڈیم اکٹھے نہیں چل سکتے دراصل یہی مخصوص لوگ اور پاکستان کے عوام اب اکٹھے نہیں چل سکتے، کالاباغ ڈیم کے مخالفین کی وجہ سے ہی پاکستان موجودہ مصائب کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار واپڈا کے سابق چیئرمین انجینئر شمس الملک نے خیبرپختونخواہ کی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا حال ہی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف دئیے گئے بیان کے ردعمل میں کیا۔
شمس الملک نے کہا کہ جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم کے خلاف محاذ آرائی کی ہے وہ اللہ ہی کو نہیں پاکستان کے عوام کو بھی جوابدہ ہوں گے، ان کی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان کے عوام 192ارب روپے کی مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان مخالفین کو عوام کا اتنا ہی درد ہے تو وہ اپنی جائیدادیں بیچ کر عوام کے بجلی کے بل ادا کیوں نہیں کرتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.