تمباکوپیداکرنیو الے اضلاع میں خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کافیصلہ

بدھ 26 نومبر 2014 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے تمباکو پیدا کرنے والے اضلاع میں مالی و معاشی بہتری کے مواقع اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے خیبر پختونخواہ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے آگاہی نے خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،خیبر پختونخواہ چیمبر آف کامرس اور باہمی طور پر پراجیکٹ کو چلائیں گے آگاہی کے زیر انتظام پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی کی صدرپروش چوہدری نے چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسحاق سے ملاقات کی ،چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسحاق نے آگاہی کے پراجیکٹ کو سراہتے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام یقیناخطے میں کاروبار اور روزگار کے لیے بہتر ثابت ہو گا جبکہ مزدور اور کسانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

آگاہی کی صدر پروش چوہدری نے کہا کہ پراجیکٹ ابتدائی مرحلے میں خیبر پختونخوا کے تین اضلاع چارسدہ ،مردان اور صوابی میں شروع کیا جائے گا ،جس کے تحت ان اضلاع میں مارکیٹ ضروریات کے مطابق مقامی فراد کو ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی ،جس کی مدد سے نہ صرف مقامی فراد کی مالی حالت بہتر ہو گی بلکہ معاشی ترقی بھی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضہ کے حصول اور اس کے بہتر استعمال کے حوالے رہنمائی بھی دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت صحافیوں کو بھی خصوصی تربیت دی جائے گی ،صدر پروش چوہدری نے چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسحاق کو پراجیکٹ کے دیگر ثمرات کے حوالے سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسحاق کہا کہ ان اضلاع کے علاوہ چترال ،بنوں ،پشاوراور دوسرے مقامات پر بھی اس قسم کے پراجیکٹ یقینا صوبے کی معاشی تری میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔