ملتان، نشتر ہسپتال میں نامعلوم خاتون نومولود بچہ سیڑھیوں پر چھوڑ کر فرار ہو گئی

بدھ 26 نومبر 2014 20:25

ملتان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) نشتر ہسپتال ملتان میں نامعلوم خاتون نومولود بچہ سیڑھیوں پر چھوڑ کر فرار ہو گئی انتظامیہ نے بچے کو وارڈ میں منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 6کی سیڑھیوں پر نامعلوم خاتون نومولود بچے کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر غائب ہو گئی جس پر نشتر انتظامیہ نے فوری طور بچے کو تشویشناک حالت میں امراض اطفال وارڈ نمبر 20میں داخل کرادیا جہاں اس کی نگہداشت اور علاج جاری ہے۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق بچے تلاش کے باوجود تاحال نومولود کے ورثاء کا پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :