تھرا میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کے بارے میں محکمہ ایکسائز سے رپورٹ طلب

بدھ 26 نومبر 2014 20:24

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کے بارے میں محکمہ ایکسائز سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریمورٹ کنٹرل بم دھماکے کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو ئے تھے دہشت گردی کے واقعہ میں پانچ کلو وزنی بم اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے تھے ۔

دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ہنڈ ا 70موٹر سائیکل کو پولیس اور حکومتی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ اور موٹر سائیکل کے مالکان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز سے رابطہ کرلیاگیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کے انجن اور چیسز نمبر مل گیا تھا تاہم اس کے بارے میں رپورٹ آج پولیس کوفراہم کر دی جائیگی