شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

بدھ 26 نومبر 2014 20:20

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے کنڈاسر میں کیا گیا جہاں ایک گھر پر امریکی ڈرون سے دو میزائل داغے گئے۔ حملے سے 4افراد ہلاک اور گھر تباہ ہوگیا، بعد میں ملبے سے مزید 3افراد کی لاشیں ملیں۔ حملے کے بعد علاقے میں ڈرون کی پروازیں جاری رہیں۔ اس سال شمالی وزیرستان میں یہ سولہواں ڈرون حملہ ہے۔ زیادہ تر حملے تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :