پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے امکانات کم ہیں: سرتاج عزیز
بدھ 26 نومبر 2014 20:12
کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے سوا سب سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان بھی انڈیا کے سوا سب سے ملا ہے۔ اگر بھارت نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم نہ کئے ہوتے تو نیویارک کے بعد سارک میں دوسری ملاقات ہوتی۔نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں وزیراعظم کی ملاقاتوں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کے امکانات کم ہیں۔
بھارت نے 25 اگست کو یکطرفہ طور پر مذاکرات کا سلسلہ معطل کیا تھا۔ اگر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا تو یہ دونوں ملکوں معاشی ترقی میں معاون ہوتا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی سارک رکنیت کا حامی ہے لیکن بھارت کے اس پر تحفظات ہیں جبکہ ترکی سارک میں آبزرور کا امیدوار ہے۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ سے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کے بارے میں جب یہ سوال کیا گیا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی پھانسیوں پر کیا بات چیت ہوئی ہے؟ تو سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا۔
سارک کانفرنس میں پاکستان نے ریلوے ٹرانسپورٹ اور انرجی کے حوالے کئی معاہدے بھی کئے۔ ریلوے اور ٹرانسپورٹ کی سطح پر ہونیوالے بعد میں وزرا کی سطح پر بھی ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.