Live Updates

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی،حکومت ‘پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کررہے ہیں جلسے میں شرکت سے فریق تصور ہونگے‘ ذرائع

بدھ 26 نومبر 2014 20:10

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی،حکومت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق جبکہ شاہ محمود قریشی نے لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے انہیں اسلام آباد میں تیس نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کررہے ہیں جلسے میں شرکت سے وہ فریق تصور ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات