بھارت سے آئے ہندو یاتری چکوال روانہ ، (کل )مذہبی یاترا کا اہم فریضہ ادا کرینگے

بدھ 26 نومبر 2014 20:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) بھارت سے آئے ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات اداکرنے اورمرکزی تقریب میں شرکت کے لیے گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور سے چکوال روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یاتریوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کی ہدایت پر بورڈ کے افسران سمیت دیگر عملہ میں یاتریوں کے ہمراہ رہیں گے ۔بھارت سمیت ملک بھر کے ہندو دھرم کے لوگ آج ( جمعرات ) 27نومبر کو چکوال کے کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی یاترا کا اہم فریضہ ادا کریں گے جہاں چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق مہمان خصوصی جبکہ دیگر سیاسی و اقلیتی رہنماء بھی شریک تقریب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :