سانحہ ماڈل ٹاؤ ن ،پولیس افسران کیخلاف درج پہلی ایف آئی آر کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب

بدھ 26 نومبر 2014 20:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کی پولیس افسران کے خلاف درج پہلی ایف آئی آر کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کے نامزد ملزم اور سابق ایس ایچ او عامر سلیم کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی درج پہلی ایف آئی آر میں تمام پولیس افسران کو نامزد کیا گیالیکن اس ایف آئی آر پر کوئی کارروائی شروع نہیں ہوسکی جبکہ دوسری ایف آئی آر لواحقین کی مدعیت میں درج کی گئی جس کی تحقیقات کے لئے کارروائی جاری ہے ۔

ایک ایف آئی آر کی موجودگی میں دوسری ایف آئی آر قانونی طور پر مو ثر نہیں رہ سکتی۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ پہلی ایف آئی آر کو غیر موثر قرار دیا جائے ۔عدالت نے موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب سے 3دسمبر کو جواب طلب کرکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :