بچے کے ہاتھ کاٹنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلانے کا حکم

بدھ 26 نومبر 2014 20:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے 10سالے بچے کے ہاتھ کاٹنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کے رو برو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مو قف اختیار کہ گجرات کے زمیندار غلام حسین نے 10سالہ شہزاد تبسم کے معمولی رنجش پر دونوں ہاتھ کٹوا دیئے جس سے وہ معذور ہوچکا ہے اور یہ جرم انسداد دہشت گردی کی دفعات کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا مقدمے کو انسدا دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر منظور کرتے ہوئے ملزم غلام حسین کے خلاف انسداد دہشت گردی ی عدالت میں مقدمہ چلانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔