عدا لت میں جھوٹ بو لنے پر سندھ ہا ئیکورٹ کی ایس پی سجا ول ،ڈی ایس پی میر پور بٹھو رو اور ایس ایچ او کو ہتھکڑیا ں لگا کر تین گھنٹے تک کھڑا رہنے کی سزا سنا دی ، ایس پی کے معافی مانگنے پر ہتھکڑیاں کھلوا کر معاف کردیا گیا

بدھ 26 نومبر 2014 20:09

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) عدا لت میں جھوٹ بو لنے پر سندھ ہا ئی کورٹ کی ڈبل بینچ نے ایس پی سجا ول ،ڈی ایس پی میر پور بٹھو رو اوربیلہ پولیس تھا نے کے ایس ایچ او بیلو کو ہتھکڑیا ں لگا کر تین گھنٹے تک کھڑا رہنے کی سزا سنا دی ۔ سندھ ہا ئی کو رٹ کی دو رکنی ڈبل بینچ کے سر برا ہ جسٹس احمد علی شیخ نے عدا لت میں جھو ٹ بولنے کے الزام میں ایس پی سجاول جان محمد بر ہما نی، ڈی ایس پی میر پور بھٹوروعبدالخا لق وگن اور بیلہ پولیس تھا نے کے ایس ایچ او کو اس وقت گرفتار کر کے ہتھکڑیا ں لگا کر تین گھنٹے تک کھڑا ہو نے کی سزا سنادی جب فا ضل عدا لت نے دہا ن کا فصل زبر دستی اٹھا کر لے جا نے کا سوال کیا ․ جس پر ایس پی سمیت تمام پولیس اہلکا رو ں نے عدا لت میں جھو ٹ بو لتے ہو ئے اپنے جرم کا انکار کیا ․لیکن مدعی کی جانب سے عدا لت کو زبر دستی دہا ن کی فصل کو لے جا نے کی وڈیو فلم دکھا نے پر عدا لت نے ایس پی سجا ول سمیت با قی تمام پو لیس اہلکا رو ں پر نا را ضگی کا اظھا ر کیا ․اور عدا لت کے سا منے جھو ٹ بو لنے پر موقع پر تما م پولیس اہلکا رو ں کو ہیھکڑیا ں لگا کر تین گھنٹے تک کھڑا ہو نے کی سزا سنا دی ․ بعد میں ایس پی سجاول کی جا نب سے عدا لت سے معا فی ما نگنے پر عدا لت نے پولیس اہکا رو ں کی ہتھکڑیا ں کھلوا کر معافی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ بیلہ شہر کے رہا ئشی سید مکی شا ہ نے سندھ ہا ئی کو رٹ میں پٹیشن دا خل کرائی تھی کہ ایس پی سجاول اور دیگر پولیس اہلکا رو ں نے ان کو اور ان کے کسا ن کو بلا جوا ز گرفتار کر کے زمین میں مو جو د دہا ن کی فصل زبر دستی لے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :