کوئٹہ ، عیسیٰ نگری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا

بدھ 26 نومبر 2014 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار غلام علی کو زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا ۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔