انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے چار مرکزی ملزمان سے جیل میں تفتیش کرنے کیلئے دائردرخواست منظور کرلی،عدالت نے39 ملزمان کو مزید چورہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

بدھ 26 نومبر 2014 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے چار مرکزی ملزمان سے جیل میں تفتیش کرنے کیلئے دائردرخواست منظور کرلی،عدالت نے39 ملزمان کو مزید چورہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 43 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے درخواست دائر کی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ تھانے میں تفتیش کے دوران کیس کے مرکزی ملزمان بھٹہ مالک یوسف گجر،امام مسجد غلام حسین،مہند جٹ اور وارث کی جان کو خطرہ ہے اور متعدد افراد گروہ کی شکل میں حملہ آور ہوسکتے ہیں لحاظہ پولیس کو حکم دیا جائے وہ ملزمان سے جیل میں ہی تفتیش کرے،عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو جیل میں تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔جبکہ عدالت نے 39شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چورہ روز کی توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :