ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ پر اٹلی سے آنے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکلنگ سیل کے حوالے کر دیا

بدھ 26 نومبر 2014 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے امیگریشن کے عملہ نے جعلی پاسپورٹ پر اٹلی سے آنے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکلنگ سیل کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اٹلی سے آنے والی پرواز ای کے 624 کے مسافروں کی کلیرنس کے موقع پر ہڑتال کی گئی تو عمیر اکرم کا پاسپورٹ جعلی ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

جب امیگریشن کے عملہ نے مسافر سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس نے یہ پاسپورٹ 4000 یورو کے عوض ندیم نامی ایجنٹ سے حاصل کیا ہے جو جڑانوالہ کا رہائشی ہے۔ امیگریشن کے عملہ نے تفتیش اور کارروائی کے لئے عمیر اکرام کو اینٹی ہیومن ٹریفکلنگ سیل کے حوالے کر دیا۔ امیگریشن کے آفیسر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پاسپورٹ پر پاکستان آنے والے مسافر عمیر اکرم کو چونکہ علم تھا کہ مذکورہ پاسپورٹ جعلی ہے اس لئے وہ بھی گنہگار ہے اور اس کے ذریعہ انسانی سمگلنگ کا گھناؤنا کاروبار کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر ان کا قلع قمع کیا جا سکے گا۔