کامران لاشاری بلا مقابلہ اولڈ راوئینز یونین کے صدر منتخب

وائس چانسلر کی مبارکباد، نائب صدر، سیکرٹری جنرل، خزانچی و دیگرنشستوں پر الیکشن 30نومبر کو ہونگے

بدھ 26 نومبر 2014 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری بلا مقابلہ اولڈ راوئینز یونین کے دوبارہ نئے صدر منتخب ہوگئے، جبکہ نائب صدر، سیکرٹری جنرل، خزانچی اور ایگزیکٹو ممبر ان کی مختلف نشستوں کے لیے الیکشن30نومبر کو ہونگے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز یونین کی الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا،جس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون لطیف خان نے کی جبکہ ممبران ایڈووکیٹ تنویر احمد اور جی سی یو شعبہ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اعلان کیا کہ صدر کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے دیگر امیدواران نے کامران لاشاری کے احترام میں اپنے نام واپس لے لیے ہیں،چنانچہ وہ بلا مقابلہ اولڈ راوئینز یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔کامران لاشاری نے 1967سے 1971تک جی سی یو سے تعلیم حاصل کی اور سوئمنگ میں رول آف آنر بھی حاصل کیا۔جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کامران لاشاری کو اولڈ راوئینز یونین کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کے یونین کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی جی سی یو کی ترقی خا طر خواہ کر دار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :