کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مزید 7 بچیاں بازیاب

بدھ 26 نومبر 2014 19:51

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مزید 7 بچیاں بازیاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) لیاقت آباد کے علاقے جمشید ٹاﺅن میں اسلامیہ کالج کے قریب گھر سے مزید 7 بچیاں بازیاب کروا لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے مدرسے سے بچیوں کی بازیابی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے جمشید ٹاﺅن میں اسلامیہ کالج کے قریب گھر سے مزید 7 بچیاں بازیاب کروا لیں۔پولیس کے مطابق ان بچیوں کو بھی ایس ایس پی سنٹرل آفس میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ بازیاب ہونے والی بچیوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :