تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں

بدھ 26 نومبر 2014 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں،پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ مسلم لیگ ن 30نومبر کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کارکنوں کی گرفتاریو کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت تیس نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کی سازش کررہی ہے اور اس حوالے سے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ متعدد کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جارہاہے ،،،کارکنوں کو کو پرامن احتجاج سے روکنا آئین کے آرٹیکل پچیس واضح خلاف ورزی ہے ، درخواست میں پنجاب حکومت ،آئی جی پنجاب اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بند کئے جائیں۔